8 ستمبر، 2024، 5:26 PM

بھارت میں سیلاب نے تباہی مچا دی/ کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے

بھارت میں سیلاب نے تباہی مچا دی/ کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے

جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ میں سیلاب سے کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہندوستان میں سیلاب کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے اعلان کیا کہ جنوبی ریاست تلنگانہ میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ریاست تلنگانہ میں 29 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ریاست کے 33 میں سے 29 اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1926505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha